میکسیکو میں ایک ایسا ریسٹورنٹ بنایا گیا ہے جس کو لفٹ کے ذریعے فضا میں 45 فٹ تک بلند کیا جاتا ہے جہاں آپ بآسانی ناشتہ ، دوپہر یا رات کا کھانا انجوائے کر سکتے ہیں۔ -
دنیا کے اس منفرد ریسٹورنٹ میں آنے کے لیے آپ کو پہلے سے ہی بکنگ کرانا پڑتی ہے ، ایسے میں بارش سے
ڈرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس فضائی ریسٹورنٹ میں چھت کا مناسب انتظام ہے۔
تیز ہوائوں ، آندھی یا خراب موسم کی بنا پر بکنگ کرانے والوں کو ایک روز پہلے ہی آگاہ کر دیا جاتا ہے اور نئی تاریخ دے دی جاتی ہے ، فضا میں کھانے والوں کیلئے یہ لمحہ ہمیشہ کیلئے یاد گار بن جاتا ہے۔